Live Updates

وزیراعظم نوازشریف سب سے مقبول ترین رہنما، عمران خان کا دوسرا نمبر

جمعرات 28 اگست 2014 11:47

وزیراعظم نوازشریف سب سے مقبول ترین رہنما، عمران خان کا دوسرا نمبر

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) بین الاقوامی تحقیقی ادارے ’’پیو ریسرچ‘‘ کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو پاکستانی عوام کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے جب کہ عمران خان کا دوسرا نمبر ہے۔ بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے’’پیو ریسرچ‘‘ کی مئی 2014ء میں کی جانے والی سروے رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو عوام کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔

64 فیصد پاکستانی نواز شریف کی حمایت میں کمر بستہ ہیں جب کہ 32 فیصد نے وزیراعظم پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور 4 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال انتخابات 2013ء سے قبل کئے گئے سروے میں نواز شریف کی عوامی مقبولیت کا تناسب 66فیصد تھا۔

سروے رپورٹ کے مطابق عمران خان جو کہ گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف ہزاروں افراد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے ہیں کی عوامی مقبولیت مئی 2014ء میں 53 فیصد ہے جب کہ 24فیصد نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

پیو ریسرچ کے سروے میں سب سے زیادہ ریٹنگ پاک فوج نے حاصل کی اور 87فیصد پاکستانیوں نے پاک فوج پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا جب کہ گزشتہ برس اس حمایت کا تناسب 79فیصد تھا۔

سروے رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف پر 41فیصد پاکستانیوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستانی ملکی سمیت کے تعین کے حوالے سے بہتر پر امید نظر آئے۔ 25 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ملک بہتر سمت میں جا رہاہے جب کہ 2013میں ان کی تعداد 8فیصد تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات