طاہرالقادری مظلوم انسانوں کوآزادکردیں ،ہم اپنے اوپرجھوٹامقدمہ درج کرنے کوتیارہیں ،پرویزرشید،وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کامطالبہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ،کسی شخص کوبغیرثبوت کے سزانہیں دی جاسکتی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 27 اگست 2014 01:34

طاہرالقادری مظلوم انسانوں کوآزادکردیں ،ہم اپنے اوپرجھوٹامقدمہ درج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاوٴن کاجھوٹامقدمہ درج کرنے پرتیارتھی ،تاہم ہماری شرط یہ تھی کہ طاہرالقادری پہلے ان معصوم انسانوں کوآزادکردیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ حکومت نے طاہرالقادری کے مطالبے پر21بے گناہ افرادپربے بنیاداورجھوٹامقدمہ درج کرنے کی رضامندی اس شرط پرظاہرکی تھی کہ طاہرالقادری دھرنے میں شریک معصوم بچوں اورمظلوم وبے بس انسانوں کوآزادکردیں لیکن طاہرالقادری نہیں مانے ۔

انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری شہبازشریف کے استعفے کی بات کرتے ہیں جوکسی بھی طورپرتسلیم نہیں کیاجاسکتا،ہم نے قانون کے تحت ملک کوچلاناہے ،اگرایساچلتارہاتوپاکستان میں کوئی بھی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ کسی بھی شخص کوجرم ثابت ہونے سے پہلے سزانہیں دی جاسکتی ،ہمارااب بھی یہ واضح موقف ہے کہ طاہرالقادری بے بس انسانوں کوآزادکردیں اوردھرناختم کردیں توہم اپنے اوپربے بنیادایف آئی آردرج کرنے کوبھی تیارہیں ۔

متعلقہ عنوان :