طاہرالقادری اس راستے پرنہ جائیں جہاں تصادم کاخطرہ ہے ،سعدرفیق،مقدمہ درج کرنے کیلئے تیارتھے ،لیکن ہم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے ،وہ عوام کوتشددپراکسانے کے بجائے گھروں کوواپس بھیج دیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 27 اگست 2014 01:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ طاہرالقادری اس راستے پرنہ جائیں جہاں تصادم کاخطرہ ہے ،طاہرالقادری کے مطالبے پرمقدمہ درج کرنے کیلئے تیارتھے ،لیکن ہم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے ،وہ عوام کوتشددپراکسانے کے بجائے گھروں کوواپس بھیج دیں ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ حکومت نے طاہرالقادری کوتین تجاویزدی تھیں لیکن ان کی جانب سے مزیدمطالبات رکھے گئے ،جس پرڈیڈلاک برقراررہا۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تیارتھے لیکن طاہرالقادری کے کہنے پرہم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے ۔طاہرالقادری نے کہاکہ مقدمہ ابھی درج کرواورقومی حکومت کی تشکیل دی جائے لیکن ان کے مزیدمطالبات ایسے تھے جونہیں مانے جاسکتے ،طاہرالقادری اب ایسے راستے پرنہ جائیں جوتصادم کی جانب جائے وہ مہربانی کریں اورعوام کوتشددپراکسانے کے بجائے انہیں پرامن طورپرگھروں کوواپس بھیج دیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.