نوازشریف،شہبازشریف اور وزراء قسم دینے کو تیار ہیں کہ ان کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف خاندان کا کوئی کردار نہیں، واقعہ کی ایف آئی آر درج ہونی چاہئے،طاہر القادری سے فون پر بات ہوئی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 27 اگست 2014 23:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف خاندان کا کوئی کردار نہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج ہونی چاہئے،نوازشریف،شہبازشریف اور وزراء قسم دینے کو تیار ہیں کہ ان کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،طاہر القادری سے فون پر بات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا آئینی طور پر غلط ہے،ماڈل ٹاؤن میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے لیکن اس واقعہ میں نوازشریف،شہبازشریف اور وفاقی وزراء کا کوئی تعلق نہیں اور ہم قسم دینے کو تیار ہیں کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں ملوث نہیں او ر طاہرالقادری نے حلف دینے کی بات کو سراہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں کارروائی کا کوئی حکم نہیں دیا تھا اور نہ ہی اس کی کوئی شہادت ملی ہے اس واقعے کی نہ تو کوئی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور نہ ہی کوئی پلان تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سانحہ کی ایف آئی آر درج تھی اور نئی ضمنی ڈالی جاسکتی تھی لیکن عوامی تحریک بضدتھی کہ مارے جانے والوں کے لواحقین کی طرف سے ایک اور ایف آئی آر درج کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج ہونا چاہئے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کے وقت وہ اور نوازشریف دو شنبہ میں تھے،طاہر القادری سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مارے جانے والوں کے لواحقین کے لئے خون بہا پر بھی بات ہوئی ہے،قادری کو شریف خاندان کا کوئی بھی فرد حلف دینے کو تیار ہے،جوڈیشل کمیشان کی رپورٹ پر میڈیا اپنے اپنے مطلب نکال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں طاہر القادری کی تجاویز کو شامل کیا جاسکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں اگر دھرنوں سے وزیراعظم تبدیل کرنا ہے تو پھر آئین میں ترمیم لانا ہوگی کہ کوئی بھی5سے10لاکھ بندے لائے اور اپنا وزیراعظم چن لے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس سے زیادہ بندے لاسکتی ہے ۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.