مسلم لیگ ن کی اسلام آبادمیں استحکام پاکستان واستحکام جمہوریت ریلی ، سول سوسائٹی ،تاجروں ،وکلاء اورہزاروں افرادکی شرکت،

انقلاب اورآزادی کے نام پربیرونی فنڈزسے کسی غیرملکی یہودی کے ایجنڈے کواسلام کے نام پرپاکستان میں مسلط ہونے دیں گے نہ ہی نئے پاکستان کے نام پرکسی کوجمہوریت پرشب خون مارنے کی اجازت دی جائے گی ،نوازشریف کسی کی ذاتی خواہش ہرگزمستعفی نہیں ہوں گے ،،چوہدری اشرف گجر کا خطاب

بدھ 27 اگست 2014 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی اسلام آبادمیں استحکام پاکستان واستحکام جمہوریت ریلی ،ریلی میں سول سوسائٹی ،تاجروں ،وکلاء اورہزاروں افرادکی شرکت،مسلم لیگ ن این اے 48ورکنگ کمیٹی کے صدروپرائیویٹ ممبرپیمراچوہدری اشرف گجرنے کہاہے کہ انقلاب اورآزادی کے نام پربیرونی فنڈزسے کسی غیرملکی یہودی کے ایجنڈے کواسلام کے نام پرپاکستان میں مسلط نہیں ہونے دیں گے اورنہ ہی نئے پاکستان کے نام پرکسی کوجمہوریت پرشب خون مارنے کی اجازت دی جائے گی ،تحریک انصاف میں جوشخص جتنازیادہ بدتمیزہے اسے اتنابڑاعہدہ مل جاتاہے ،جس کااندازہ عمران خان کے اندازگفتگوسے لگایاجاسکتاہے ،جوکبھی ملک کے منتخب وزیراعظم کوللکارتے ہیں توکبھی غیرجانبدارصحافتی کرداراداکرنے والے میڈیاکے اداروں کوہدف تنقیدبناتے ہیں ،نوازشریف کسی کی ذاتی خواہش ہرگزمستعفی نہیں ہوں گے ،عمران خان کی طرف سے عدالتی کمیشن کونہ مانناسپریم کورٹ آف پاکستان پرعدم اعتمادکااظہارہے ،مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے ساتھ مل کرالیکشن لڑا،نہ توہماری نگران حکومت تھی اورنہ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کوچلارہے تھے ،اگرکسی نے دھاندلی کی ہے تواس کااحتساب عدالتی کمیشن کے ذریعے ضرورکیاجاناچاہئے ،جس کاحکومتبھی ساتھ دیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں مسلم لیگ ن این اے 48کی استحکام پاکستان واستحکام جمہوریت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دس لاکھ افراداسلام آبادلانے کادعویٰ کیاتھامگروہ پچاس ہزارافرادبھی نہیں لاسکے جس کاغصہ وہ عوام پرنکالناچاہتے ہیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان نے ریڈزون میں یلغارکرکے پوری دنیامیں پاکستان کوبدنام کیاہے ،کسی بھی جمہوری ملک میں کوئی جمہوری لیڈراس طرح کارویہ اختیارنہیں کرتا،مگرعمران خان اورطاہرالقادری انقلاب اورآزادی کے نام پردھنے بجاکراورڈھول کی تھاپ پرانقلاب لاناچاہتے ہیں ،جس کوعوام مستردکرچکی ہے ۔

اس ملک میں آئین ،جمہوریت ،پارلیمان ،عدلیہ اورمیڈیاکے خلاف کسی بھی بازاری زبان کواستعمال کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی اورنہ ہی غیرملکی ایجنڈایہاں پرمسلط کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ان کاکہناتھاکہ ہم سمجھتے تھے کہ آکسفورڈیونیورسٹی سے پڑھے لکھے لوگ تہذیب کے علمبردارہوں گے لیکن عمران خان نے جس لہب ولہجے کااستعمال کیاہے اس سے کروڑوں پاکستانیوں کودکھ ہواہے اورلوگ یہ سوچنے پرمجبورہوگئے ہیں کہ جوشخص اس طرح کی زبان استعمال کرسکتاہے وہ کل کواقتدارمیں آکرکیاکریگا،عمران خان جون لیناچاہئے کہ عوام نے ان کے آزادی مارچ اورنئے پاکستان کومستردکردیاہے ۔

قبل ازیں اسلام آبادمیں مسلم لیگ ن کی استحکام پاکستان ریلی کا آغاز حلقہ این اے 48کے علاقہ ترنول سے ہوا جہاں چودھری اشرف گجر کی قیادت میں ریلی جی ٹی روڈ، فتح جھنگ روڈ پر واقع تمام دیہاتوں کے افراد شامل ہوئے اور موٹر وے چوک پہنچنے پر موضع جھنگی سیداں، نون اور دیگر مواضعات کے لوگ ریلی میں شامل ہو ئے جس کے بعد شاہراہ کشمیر چوک پہنچی جہاں مواضعات بوکڑہ، شمس کالونی اور نصیر آباد کے جلوس ریلی کا حصہ بنے ۔

اس کے بعد ریلی کے جی الیون مرکز پہنچنے پر دیہاتی علاقوں کی بھاری عوام پر مشمل قافلے ریلی میں شام ہوئے جہاں انجمن تاجران جی الیون مرکز کے صدر چودھری وقاص انجم نے استقبالیہ کمیٹی کے چیرمین چودھر ی خالد سندھو ہمراہ ن لیگ کی ریلی کا استقبال کیا۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری وقاص انجم کہا کہ پاکستان کو اس وقت میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اورایک سال کی متصر مدت میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے آغاز کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو 14سال بعد پہلی مرتبہ سہارا ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے چودہ ماہ کے عرصہ کے دوران ابھی تک کوئی کرپشن کا چھوٹا یا بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا اور تمام ادارے درست سمت میں اپنے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں مگر پاکستان کی ترقی بغص شرپسند اور موسمی لیڈروں کو ہضم نہیں ہو رہی اور وہ گزشتہ ایک برس سے حکومت کے خلاف سازشیں کرتے رہے مگر جب کوئی سازش کامیاب نہیں ہوئی تو ایک لانگ مارچ لیکر اسلام آباد نکلا جو فلاپ مارچ ثابت ہوا مگر اس سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ملک کے کاروباری طبقہ کو تو نقصان اٹھانا ہی پڑا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو روزانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد و خودمختار ملک میں سول نافرمانی کی تحریک اپنے ملک کے ساتھ دشمنی کی مترادف ہے۔عمران خان اور طاہر القادری کے تمام مطالبے غیر آئینی و غیر قانونی ہیں مگر حکومت نے اس کے باوجود لچک کا مظاہرہ کیالیکن اب یہ راز کھل چکا ہے کہ ان کے پیچھے کوئی اور طاقتیں کار فرما ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں۔

اس موقع پر استقبالیہ چودھر ی خالد سندھوکا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اس وقت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی صورت جمہوری نظام پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چند ہزار لوگوں کے ذریعے کرڑوں افراد کے ووٹوں سے منتخب حکومت یا وزیر اعظم کو تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تو پاکستان میں کوئی بھی حکومت چھ ماہ یا ایک سال سے زیادہ کے عرصہ کے لئے حکومت نہیں کر سکے گی۔

عمران خان کا ایجنڈا عام انتخابات کی دھاندلی نہیں تھی بلکہ انہوں نے نواز شریف کے ساتھ انا کا مسئلہ بنایا ہے جس میں اس حد تک آگے بڑھ جاتے ہیں کہ ان کے بچوں کو بھی معاف نہیں کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی تبدیلی اور انقلاب کو پاکستانی کی عوام مسترد کر چکی ہے اور ڈھول کی تھاپ پر کبھی کسی ملک میں انقلاب نہیں آیا۔

اس کے بعد اریلی جی الیون مرکز سے گزر کر کر جی ٹین پہنچی جہاں انجمن تاجراں جی ٹین کے صدر رانا قدیلی علی کی طًرف سے ریلی کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا قدیر علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کے تیز تر سفر پر چل پڑا ہے اور آئندہ پانچ سال میں ملک میں ترقی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کی تاجر برداری نے عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک کو مسترد کر چکی ہے جبکہ ان کے غیر آئینی و غیرقانونی مطالبوں کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے مگر اس کے باوجود حکومت نے بھرپورجموری سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس میں بہت حدتک لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور اس لچک نے یہ ثابت کر دیا کہ عمران خان عام انتخابات کی مبینہ دھاندلی کے خلاف نہیں نواز شریف کے خلاف نکلے تھے ۔

اس کے بعد ریلی اگلی منزل کے لئے روانہ ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جی نائن کراچی کمپنی پہنچی جہاں انجمن تاجرا ں کے صظدر راجہ محمد عباسی ، سیکرٹری جنرل چودھری سعید احمدو دیگر عہدیداران نے ریلی کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے انجمن تاجراں جی نائن مرکزی کے سیکرٹری جنرل چودھری سعید احمد نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاہرلقادری اور عمران خان کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیئے کہ وہ چند ہزار لوگوں کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے ووٹوں سے منتخب وزیر اعظم یا پارلیمنٹ کو یرغمال بنا دیں گے۔

صرف اسلام آباد کی ریلی دیکھ کر عمران خان سمیت تمام شرپسند اور جمہوریت دشمن اس بات کا اندازہ لگا لیں کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل تابناک ہے جس پر کبھی کسی صورت میں آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو پہلے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور اسلامی دنیا کا سپر پاور بنانے کی سزا دی گئی تھی اور اب یہی پاکستان دشمن عناصر انہیں ملک میں ترقیاتی کاموں کا جا ل بچھانے، برباد معیشت کو پاوٴں پر کھڑے کرنے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی سزا دے رہیں ۔

ا جی نائن میں مختصر قیام کے بعد ریلی جی ایٹ مرکز پہنچی جہاں انجمن تاجراں جی ایٹ کے چیئرمین چودھری ظفر اقبال نے ریلی کا شاندراستقبال کیا اور رلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، اس موقع پر انجمن تاجراں آئی ایٹ ، آئی نائن ، آئی ٹین،آئی الیون اور آئی الیون ون سمیت دیگر سیکٹروں کی ریلیاں بھی مرکزی ریلی میں شامل ہوئیں۔جی ایٹ میں ہی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ملازمین کی تنظیموں کی ریلی جبکہ ایف ایٹ مرکز کے تاجروں کی ریلی بھی مرکزی ریلی میں شامل ہوئی۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے استحکام پاکستان ریلی نکالنے پر چودھری اشرف گجر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چودھری اشرف گجر نے بطور وکیل اور بطور سیاستدان ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے اور وہ ہر کڑے وقت پر ح قو سچ کے ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔مقررین نے اس موقع پر عمران خان و طاہر القادری کی طرف سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کے خلا ف بھرپور مقابلہ کرنے کا اعائدہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور موسمی انقلابیوں کے ہاتھوں منتخب حکومت کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان کی طرف سے ناجائز مطالبات کو تمام سیاسی جماعتیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان مسترد کرچکی ہیں، عمران خان اور طاہرالقادری اپنی انا کی جنگ و ضد میں ریاستی اداروں کو ملوث کر نا چاہتے ہیں مگر ایسا ممکن نہیں ۔دریں اثنا مرکزی ریلی میں نوری ہسپتال کے بالمقابل خصوصی تعلیم (سپیشل ایجوکیشن)اور سماجی بہبود کے ملازمین کی تنظیم کے عہدیداران اور ممبران چوہدری ادریس قمر کی قیادت میں ریلی کے علاوہ نوری ہاسپٹل اور 15کے درمیان پی ٹی سی ایل، پوسٹل کالونیوں اور ملازمین کی تنظیموں کے عہدیداران کے وفود اپنے ساتھیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ مرکزی ریلی میں شامل ہوئے۔

اس کے بعد استحکام پاکستان ریلی نوری ہسپتال سے ہوتی ہوئی ستارہ مارکیٹ پہنچی جہاں انجمن تاجراں ستارہ کارکیٹ کے صدر چوہدری محمد عبید اور دیگر عہدیداران نے ریلی کا افتتاح کیا۔ستارہ مارکیٹ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد عبید نے حلقہ این اے 48سے مسل لیگ ن ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین چودھری اشرف گجر کوجمہوریت کے حق میں استحکام پاکستان ریلی نکالنے پر مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اعائدہ کیا کہ اسلام آباد سمیت سمیت ملک بھر کی تاجر برداری جمہوریت کے تحفظ کے لئے کھڑی ہوگی اور کسی صورت منتخب حکومت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کو پہلی مرتبہ سہارا ملا ہے ۔ ۔اس کے بعد ریلی آگے بڑھی جہاں سیکٹر جی سیون تھری ون سے محکمہ تعلیم کے نان گزیٹڈ ملازمین کی تنظیم کے عہدیداران اور ممبران سردار محمد صدیق کی قیادت میں ریلی میں شامل ہوئے جبکہ اسلام ماڈل کالجز اور ماڈل سکولوں کے ملازمین اور ان کی تنظیم کے عہدیداران راجہ صداقت عباسی کی قیادت میں اقبال ہال جی سیون کے قریب ریلی میں شامل ہوئے جس کے بعد ریلی شاہراہ سہروردی سے ہوتی ہوئی آبپارہ مارکیٹ پہنچی جہاں خیابان سہروردی چو پر ریلی کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کے صدر کامران عباسی،صدر انجمن تاجراں آبپارہ مارکیٹ اجمل بلوچ اور تاجر راہنما ملک ظہیر کی قیادت میں ہزاروں افراد مرکزی ریلی میں شامل ہوئے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سمال ٹریڈرز و انڈسٹریز کے صدر کامران عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی محب وطن سیاسی لیڈر شپ اور کروڑں پاکستانیوں نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اب اگر کسی نے بھی جمہوری نظام یا منتخب حکومت کی طرف سے میلی آنکذ سے دیکھا تو اس کے آنکھیں پھوڑ دیں گے۔

اگر عمران اور طاہر القادری کی انتشاری سیاست سے جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کا پاکستان بھرپور میں زبردست ردعمل آئے گا جس کی ذمہ داری عمران خان اور طاہر القادر ی پر ہوگی۔اس موقع پر انجمن تاجراں آبپارہ مارکیٹ کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے خطاب میں چودھری اشرف گجر کو اسلام آباد میں عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عمران خان اور طاہر القادر ی صرف اسلام آباد کی عوام کو دیکھ لیں اور اگر پورے پاکستان کی عوام اس طرح سے سڑکوں پر نکل آئی تو کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کر کے عمران خان اور طاہرالقادری کے ایجنڈے کو ناصرف مسترد کیا ہے بلکہ ان طاقتوں کو بھی مسترد کر دیا ہے جو ان کے اس ایجنڈ ے کے پیچھے کا فرما ہیں اور اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پاکستان میں حکومتیں کی پسند نا پسند سے نہیں بلکہ عوام کی رائے سے آئیں گی۔انہوں نے عمران خان کی دھاندلی کی تحریک کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں عمران خان عوام کے اس سمند ر کو بھی نواز شریف کی دھاندلی نہ قرار دیں مگر دھاندلی کا پرچار کر کے عوام کو بے وقوف بنانے والے عمران خان کو عوام نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ صبر سے کام لیں اور اس کارکردگی کا مظاہرہ کریں جس پر ن لیگ ووٹ لیکر اقتدار میں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم با شعور ہے اور اب ہمازی زیادہ تر آبادی پڑھی لکھی ہے جسے اب روایتی و کھوکھلے نعروں پر بے وقوف نہی بنایا جاسکتا اگر کسی نے اقتدار میں آنا ہے تو اس کے لئے حقیقی جدوجہد کرنا ہوگی ، کوئی شارٹ کٹ نہیں چلے گا۔ بعد ازاں ریلی آبپارہ چوک سے ہوتی میلوڈی پہنچی جہاں میلوڈی مارکیٹ(فوڈ پارک) کے انجمن تاجران کے صدر سید انیس عادل نے ریلی کا استقبال کیا اور اپنا ساتھیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ریلی میں شریک ہوئے ۔جس کے بعد ریلی جی سکس سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب پہنچی جہاں چوہدری محمد اشرف گوجر ریلی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’‘