مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کا دارالعلوم کراچی کا دورئہ ، مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی کی دین و تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کی تعریف

بدھ 27 اگست 2014 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے دارالعلوم کراچی کا دورئہ کیا مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی کی دین و تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کو سراہا مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے گزشتہ روز کراچی کے معروف تعلیمی ادارے دارالعلوم کا دورئہ کیا مفتی رفیع عثمانی ،مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی دینی و تعلیمی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا دار العلوم کراچی اور ارا فاوٴنڈیشن کے زیراہتمام طلبات و طالبات کو دین و دنیا کی تعلیم سے روشناس کرانے کی کاوشوں و کوششوں کو سراہا مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے خواہش کا اظہار کیا کہ خالق آباد منگچر میں بھی ہم ایسے ہی تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لانے کے خواہاں ہیں جہاں عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق دینی و دنیاوی تعلیم کے زیورسے بچوں کو آراستہ کیا جاسکے مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی نے تجویز دی کہ خالق آباد منگچر میں اسلامی اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جب بچوں کو سازگار ماحول میں عصری دور کے تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا تو وہ نہ صرف دین کی بہتر خدمت کرسکیں گے بلکہ ذمہ دار شہری کے طور پر اپنی ذمہ داری بھی نبھا سکیں گے اور علاقے اور عوام کی بہتر خدمت کرسکیں گے جس پر مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دین اور علم کیلئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد خالق آباد میں اسلامی اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا خالق آباد میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیلئے ان کی رہنمائی لیتے ہوئے ان کے وسیع تجربات سے استفادہ کیا جائے گاہماری خواہش ہے کہ اپنے علاقے کے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ان کے بچوں کے زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہوسکے دارالعلوم کے تعلیمی ماحول کو دیکھ کر سکون اور اطمینان ملا ہے اسی طرز کے تعلیمی ادارے اگر خالق آباد میں قائم ہوں تو نہ صرف علاقے کی تقدیر بدل جائے گی بلکہ آخرت بھی سنور سکتی ہے اور آنے والی نسلیں دیں سے روشناس ہونگی اور اپنے دین کی بہتر خدمت کرسکیں گی ۔

متعلقہ عنوان :