عمران جانتے ہیں اگر(ن) لیگ نے آئینی مدت پوری کر لی تو وہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے‘مریم نواز شریف

بدھ 27 اگست 2014 23:18

عمران جانتے ہیں اگر(ن) لیگ نے آئینی مدت پوری کر لی تو وہ کبھی وزیر اعظم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان یہ بات جانتے ہیں ہے کہ اگر (ن) لیگ کی آئینی مدت پوری کر لی تو وہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابیوں کی وجہ سے عمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ملکی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام منتخب وزیراعظم کے ساتھ ہیں.

متعلقہ عنوان :