Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چین سے اچانک واپسی

بدھ 27 اگست 2014 23:00

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چین سے اچانک واپسی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین کا دورہ مختصر کرکے آج رات کسی بھی وقت ہنگامی طور پر واپس پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ دو روزقبل چین کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہوئے تھے لیکن ملک میں جاری سیاسی بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر ان کا دورہ مختصر کر دیا گیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رکھا ہے اور اس وقت ان کے عقیدت مندوں کی ایک کثیر تعداد ریڈ زون میں پچھلے 12دنوں سے موجود ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات