وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوشہرہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار

بدھ 27 اگست 2014 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے نوشہرہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی دوسرے زخمی ہو گئے وزیراعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو فوری ریسکیو ورک شروع کرنے اور زخمیوں کو ہنگامی طور ہسپتال پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس اندوہناک سانحے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا پروزیر خٹک نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی جبکہ انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت کی۔