Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی آج (جمعرات) کراچی پہنچیں گے

بدھ 27 اگست 2014 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی آج (جمعرات) کراچی پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان جمال صدیقی کے مطابق شاہ محمود قریشی اپنے دورہ کراچی میں شہر میں حکومت کے خلاف کئے جانے والے دھرنوں سے خطاب کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے دھرنوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایات موصول ہوتے ہی آج (جمعرات) کو پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی اپنے استعفےٰ سیکریٹری سندھ اسمبلی کے حوالے کردیں گے۔

امکان یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی ثمر علی خان، سید حفیظ الدین، خرم شیر زمان اور سلمیٰ ضیاء پارٹی کی مرکزی قیادت کے ہمراہ سندھ اسمبلی آئیں گے اور اپنے استعفےٰ جمع کرائیں گے۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ استعفےٰ جمع کرانے کا فیصلہ آج (جمعرات) کو کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات