آصف زرداری، بلاول بھٹو کی بیجنگ میں سندھ بزنس کانفرنس میں شرکت،

پاکستان میں چینی سرمایہ داروں کیلئے انویسٹمنٹ کے اچھے مواقع موجود ہیں، سابق صدر

بدھ 27 اگست 2014 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اورسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سرپرست اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روز چین کے شہر بیجنگ میں سندھ بزنس کانفرنس میں شرکت کی۔اس کانفرنس میں چین کے اہم کاروباری گروپوں اور سرمایہ کاری کی کمپنیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، آصف علی زرداری نے چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معاشی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اورکہا کہ پاکستان چینی سرمایہ داروں کے لئے انویسٹمنٹ کے اچھے مواقع موجود ہیں جن سے چینی دوستوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس سے قبل سندھ حکومت اور چین کے ٹرانسپورٹ گروپوں کے درمیان تین میمورنڈم آف انڈرسٹینگ (MOU) پر دستخط ہوئے۔ ایک ایم او یو کراچی میں ماس ٹرانزٹ ٹرین اور دیگر دو ایم او یوز کراچی اور سندھ میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :