شاہراہ دستور پر بیت الخلاؤں کی وجہ سے سپریم کورٹ، ایف بی آر ، وفاقی شرعی عدالت کے اندر اور باہر شدیدبدبو

بدھ 27 اگست 2014 22:11

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء ) شاہراہ دستور پر عوامی تحریک کے رفع حاجت کیلئے بنائے گئے بیت الخلاؤں کی وجہ سے سپریم کورٹ، ایف بی آر ، وفاقی شرعی عدالت کے اندر اور باہر شدیدبدبوپھیل گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیئے گئے اپنے دھرنے کے شرکاء کیلئے دوکنٹینرز پر موبائل 16 لیٹرینز بنائی گئی تھیں جو کم پڑ گئیں جس کے باعث مزید عارضی بیت الخلاء بنانے پڑے ۔ عوامی تحریک کی جانب سے خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ بیت الخلاء شاہراہ دستور کے کناروں پر بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے قریبی سرکاری عمارتوں خصوصاً سپریم کورٹ آف پاکستان، ایف بی آر، وفاقی شرعی عدالت سمیت دیگر اداروں کے باہر اور اندر شدید بدبو پھیل گئی۔

متعلقہ عنوان :