عوامی تحریک اور تحریک انصاف میں معاہدے کی پاسداری، قائدین کے خطابات کے دوران گانے و ترانے نہیں چلائے جاتے

بدھ 27 اگست 2014 22:11

عوامی تحریک اور تحریک انصاف میں معاہدے کی پاسداری، قائدین کے خطابات ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء ) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف میں معاہدے کی پاسداری، قائدین کے خطابات کے دوران گانے و ترانے نہیں چلائے جاتے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اس وقت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف میں ہونے والے حالیہ معاہدے کی پاسداری کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنا خطاب شروع کیا تو پاکستان تحریک انصاف میں خیر مقدمی گانے و ترانے بند کردیئے گئے جبکہ جیسے ہی عمران خان کے خطاب کا وقت ہوا تو پاکستان عوامی تحریک کے سٹیج سے اعلان کیاگیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خطاب شروع ہونیوالا ہے اس لئے ترانوں کو کچھ وقت کیلئے بند کردیا جائے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کے کئی مظاہرے دیکھنے میں آرہے ہیں عوامی تحریک کے ایک مقرر نے پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو حق اور تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو سچ کا مینار بھی قرار دیااور کہاکہ یہ دونوں روشنی کے مینار پاکستان کا مستقبل روشن کرکے چھوڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :