شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر واٹر بورڈ کا ناظم آباد میں پانی چوروں کیخلاف ایک بار پھر گرینڈ آپریشن جاری

بدھ 27 اگست 2014 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) صوبائی وزیر بلدیات اطلاعات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر واٹر بورڈ کا ناظم آباد میں پانی چوروں کیخلاف ایک بار پھر گرینڈ آپریشن جاری ہے پانی کی چوری کیلئے کئے گئے 11آپریشن کے دوران غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے سیکڑوں فٹ پائپ او ر دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق ناظم آباد ، مسرت سنیما اور قرب و جوار کے علاقوں میں واٹر بورڈ کی ٹیم نے پیر کے دن پانی چوروں کے خلاف آپریشن کیا تھا ، جس میں سرنگ سمیت قائم ہائیڈرنٹ کو مسمار کردیا تھا تاہم اسی علاقہ میں مزید پانی چوروں کے خلاف مزید آپریشن کرنا تھا لہٰذا واٹر بورڈ نے بدھ کے دن بھی باقی ماندہ ہائیڈرنٹ کو گرانے کے لئے دوسری مرتبہ آپریشن ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے قطب الدین شیخ ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز افتخار احمد خان ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر آصف قاضی کی نگرانی میں کیا جو 6گھنٹے جاری رہا ،آپریشن میں ایڈیشنل کمشنر شجاعت علی ،ڈی ایس پی زاہد حسین علوی علاقہ SHOمظہر اقبال بھی موجود تھے آپریشن منوربنگش ہوٹل اور مسرت سنیما ،ناظم آباد نمبر 2 اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا اور پانی چوروں کی تنصیبات مسمار اور 11ناجائز کنکشنز منقطع کردیئے گئے ، جبکہ واٹر بورڈ کے عملہ نے پانی چوری کیلئے استعمال ہونے والا 500فٹ پائپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ،اس آپریشن کے نتیجہ میں لاکھوں گیلن یومیہ کی پانی کی چوری کا خاتمہ ہوگیا ہے جس سے علاقے اور قرب و جوار میں پانی کی قلت کا سامنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :