سمندری طوفان ما ری میکسیکو کے شمالی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

بدھ 27 اگست 2014 21:54

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) میکسیکو کے شمالی ساحلی علاقوں سے سمندری طوفان ما ری ٹکرا گیا‘حکام نے شدید موسمی حالات کے باعث لوگوں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

طوفان کے باعث شمالی ساحل پر اونچی اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں اور 215کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں،حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے وارننگ جاری کردی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں طوفان کا زورکم ہوجائیگا۔۔

متعلقہ عنوان :