وزیراعظم نواز شریف آ ج تر کی جا ئیں گے

بدھ 27 اگست 2014 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نامزد ترک صدر رجب طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے (آج) جمعرات کو انقرہ روانہ ہوں گے۔ انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نامزد ترک صدر رجب طیب اردگان (آج) جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف وہ پہلے عالمی راہنماء ہیں جنہوں نے طیب اردگان کی کامیابی پر انہیں سب سے پہلے مبارکباد دی تھی۔ وزیراعطم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نہ گئے تو پھر ان کی جگہ صدر مملکت ممنون حسین جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :