سربجیت سنگھ قتل کیس میں دوران سماعت گواہان اور تعمیل کنندہ کے پیش نہ ہونے پرایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت کوشوکاز نوٹس جاری

بدھ 27 اگست 2014 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے سربجیت سنگھ قتل کیس میں دوران سماعت گواہان اور تعمیل کنندہ کے پیش نہ ہونے پرایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت کوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل اور ایس ایچ او کو 9ستمبر کو اصالتاً طلب کر لیا ہے گزشتہ روز سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں بذریعہ ویڈیو لنک مقدمہ کی سماعت ہوئی فاضل عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود گواہان کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور آئندہ تایخ سماعت پر ڈی ایس پی لیگل اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت کو اصالتا طلب کیا ہے استغاثہ کے مطابق قتل کے مقدمہ میں قیدی ملزمان عامر سرفراز عرف تانبا اور مدثر منیرنے کوٹ لکھپت جیل میں بند بھارتی شہری سربجیت سنگھ کو اینٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :