موجودہ بحران ملکی معیشت کو نقصان پہنچارہاہے، پی پی پی ضلع سینٹرل

بدھ 27 اگست 2014 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے نائب صدر اور ممبرسندھ کونسل ڈاکٹرناصراثر ،جان عالم ایڈوکیٹ، اسلم سومرو، حسن مامااور پی ایس 98کے جنرل سیکریٹری لائق علی خان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس بحران نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایاہے لہٰذاتمام سیاسی پارٹیوں کا فرض ہے کہ وہ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے دوقدم پیچھے یادوقدم آگے بڑھ کر آئین کی بالادستی اور جمہوریت کو مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مردآہن ومردمفاہمت آصف علی زرداری نے اس بحران میں مردبحران کا کرداراداکرنے کے لئے تمام سیاسی ونظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہر ایک دروازہ کھٹکھٹایاہے اور تمام بڑی اور اہم سیاسی جماعتوں کو متحرک کیاہے یہ لائق تحسین ہے اور انہی کا خاصہ ہے جس پر پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ آصف علی زرداری تمام سیاسی لیڈروں کی مشاورت سے ملک کو اس بحران سے نکال لیں گے، چونکہ اس وقت پورے ملک میں آصف علی زرداری ہی امیدکی کرن ہیں ان کے ساتھ ساتھ وہ تمام سیاسی رہنمابھی مبارک باد کے مستحق ہیں جو اس بحران کو ختم کرنے میں اپناکرداراداکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :