پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے والوں پر کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا اور نہ ہی کرینگے ،سعد رفیق
بدھ 27 اگست 2014 21:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے والوں پر کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا اور نہ ہی کرینگے ،احتجاجی مظاہرین انا کی ضد سے باہر نکل آئیں ،طاہر القادری سے کہا ہے کہ جرم سے پہلے سزا کا تعین کیا گیا تو پھر ملک میں کچھ نہیں بچے گا ، جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا ، پی ٹی آئی سے چھ مرتبہ جبکہ عوامی تحریک سے سات دفعہ مذاکرات کا دور ہواہے، قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد کی تحاریک پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا حتجاج کرنا مظاہرین کا حق ہے حکومت اپنی رٹ کو قائم رکھے گی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے کہا ہے کہ جن لوگوں نے جرم نہیں کیا انہیں ایف آئی آر میں کیسے نامزد کریں ملک میں اصلاحات کے حوالے سے اگر ان کے پاس کوئی پیکج ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم اسے ملک میں نافذ کرینگے اور قانونی شکل دینگے ۔(جاری ہے)
حکومت نے جس قدر لچک کا مظاہرہ کیا وہ آج تک کسی حکومت نے نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کی ضد چھوڑ دیں عمران خان وزیراعظم کو او ایس ڈی بنانے کا کہہ رہے ہیں جس کی آئین میں گنجائش نہیں ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.