دونوں فریقین کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیں‘ حکومت کو قربانی دینا ہوگی، فاروق ستار

بدھ 27 اگست 2014 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ایم کیو ایم کے سینئر راہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ دونوں فریقین کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیں‘ حکومت کو قربانی دینا ہوگی کیونکہ حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین میں حکومت کو دل بڑا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ہوسکے معاملات حل ہوجائیں۔ یہی ملک کیلئے بہتر ہے۔۔

متعلقہ عنوان :