Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے 28ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹری کو جمع کروا دیئے

بدھ 27 اگست 2014 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی فیصلے کے مطابق اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹری کو جمع کروا دیئے، 30میں سے 28 ارکان اسمبلی کے استعفے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اسمبلی سیکرٹری رائے ممتاز بابر کو جمع کروائے، مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی میں پی پی 151 میاں محمود الرشید، پی پی 45 احمد خان بھچر، پی پی 224 وحد اصغر ڈوگر، پی پی 247سردار علی رضا دریشک، پی پی 280 میاں ممتاز احمد، پی پی 13 محمد عارف عباسی، پی پی 7 محمد صدیق خان، پی پی 46 محمد سبطین خان، پی پی 8 تیمور مسعود، پی پی 44 ڈاکٹر صلاح الدین ، پی پی 262 عبدالمجید نیازی، پی پی 148 میاں محمد اسلم، پی پی 11 راجہ راشد حفیظ، پی پی 9 آصف محمود، پی پی 152 ڈاکٹر مراد راس، پی پی 12 اعجاز خان جازی، پی پی 243 احمد علی دریشک، w355 سعدیہ سہیل رانا، 358 نبیلہ حاکم علی خان، w356 ڈاکٹر نوشین حامد، w371 شنیلا روت، w375راحیلہ انور، w359 ناہید نعیم رانا، پی پی 194 محمد ظہیر الدین خان، پی پی 15 سید اعجاز حسین بخاری، پی پی 189 مسعود شفقت ربیرہ، پی پی 195 جاوید اختر انصاری، پی پی 72 خرم شہزاد شامل ہیں جبکہ پی پی 239 سے منتخب ہونے والے جہانزیب کھچی اور پی پی 107 سے نومنتخب خاتون رکن نگہت انتصار کے استعفے نہیں آئے، باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں ارکان استعفے نہیں دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات