پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ تین روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

بدھ 27 اگست 2014 21:32

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ تین روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ۔ وہ یہ دورہ اپنے سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر کررہے ہیں کولمبو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے تین روزہ دورے کے موقع پر ایئر چیف طاہر رفیق بٹ سری لنکن صدر مہندا راجا پاکسے اپنے ہم منصب کولیتھا گوناتیلیکی اور دیگر فوجی عہدیداروں سے ملاقات کرینگے اور پیشہ ورانہ امور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ائر چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا ۔

متعلقہ عنوان :