صوبہ بھر کی جیلوں میں جدید جیمرز لگانے کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز جاری

بدھ 27 اگست 2014 21:03

صوبہ بھر کی جیلوں میں جدید جیمرز لگانے کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز جاری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) حکومت نے صوبہ بھر کی جیلوں میں جیمرز لگانے کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ۔بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں محفوظ بنانے کیلئے 2 ارب سے زائد سے جیمرز لگانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ جیمرز موبائل سگنل ،ٹائم بم اور دیگر کسی بھی طرح کی کمپیوٹرائزڈ ڈیوائس کو جام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔