سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کو ہر صورت میں انصاف ملناچاہئے، مفتی منیب الرحمن
بدھ 27 اگست 2014 21:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) مفتی اعظم پاکستان پروفیسر مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ خطے اور عرب ممالک کی صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کچھ لوگ اسلام کا امن ومحبت والانقشہ بگاڑکر اسے قتل ودہشت کا مذہب قراردینے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کے اداروں کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنااور مستقبل کے لائحہء عمل کے لئے محب وطن لوگوں کی حمایت کرناخوش آئند ہے اور آنے والاوقت یہ ثابت کرے گاکہ ہمارے حکمران اور بااثرطبقات مشائخ اور اولیاء اللہ کے مشن کو ماننے والوں کے جذبات کاکتنااحترام کرتے ہیں۔
یہ باتیں انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیر ابوطالب سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم گفتگواور مکالمے پر یقین رکھتے ہیں ،دلائل سے بات کرتے ہیں اور دلائل کی بنیادپر قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
میں اس بات پر یقین رکھتاہوں کہ اہلسنّت کااتحادہوناچاہئے،میں نے کسی کو نکالنے کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ میں نے دھرنوں میں خواتین کے ناچ گانے اور بے پردگی کی مخالفت ضرورکی ہے لیکن پاکستان میں خواتین کے حقوق کا حامی ہوں اور چاہتاہوں کہ عورتوں کو ان کے تمام جائز حقوق ملنے چاہئیں۔
مفتی منیب الرحمٰن نے اپنی گفتگو میں کہاکہ حکومت اور دھرنے والے اناچھوڑکر ملکی مفاددیکھیں ،جہاں تک سانحہء ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کا تعلق ہے ان کو ہر صورت انصاف ملناچاہئے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.