وفاقی وزراء نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول کے حصول کیلئے رجسٹرار آفس میں تحریری درخواست جمع کرا دی

بدھ 27 اگست 2014 20:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)وفاقی وزراء نے لاہور ہائیکورٹ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے فیصلے کی مصدقہ نقول کے حصول کیلئے ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں تحریری درخواست جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے وزیراعظم‘ وزیر اعلیٰ سمیت 21افراد کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کو بر قرا رکھتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید،وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق او روزیر مملکت عابد شیر علی کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔درخواست گزاروں کے وکلاء نے فیصلے کی مصدقہ نقول کے حصول کیلئے رجسٹرار آفس میں تحریری درخواست جمع کر ادی ۔