افغانستان سے رہائی پانیوالے 9 پاکستانیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

بدھ 27 اگست 2014 20:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغانستان سے رہائی پانے والے 9 پاکستانیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے معزز جسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار سلطانہ نون کی نے عدالت کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے دوسرے مرحلے میں رہائی پانے والے نو قیدی پاکستان آتے ہی لاپتہ ہو گئے ہیں اور ان کے بارے میں کسی کو کوئی معلومات نہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ انکے متعلق تفصیلات طلب کی جائیں اور قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دینے کے احکامات بھی صادر کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :