Live Updates

عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلا ن پر ان کے اپنے ساتھیوں نے بھی عمل نہیں کیا،سرداربابک

بدھ 27 اگست 2014 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) عوامی نیشنل پار ٹی کے پارلیمانی لیڈر اور ترجمان سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلا ن پر ان کے اپنے ساتھیوں نے بھی عمل نہیں کیا، عوام کو سول نافرمانی کی تحریک میں بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

باچا خان مرکز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماسردار حسین بابک کا کہنا تھاکہ عمران خان کی سیاست کا یہ حل ہے کہ اسے اکیلا چھوڑ دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سول نافرمانی اور اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلانات کو تحریک انصاف کے اپنے وزرا اور ارکان اسمبلی نے سنجیدگی سے نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری ملک کو تنہائی کی طرف لے جا رہے ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کواس وقت 800ارب کا نقصان پہنچا ہے، سردار حسین بابک کا مذید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے سے حکومت کو گرانا ہمارا ہر گز مقصد نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی توڑنے اور روکنے کا قانون موجود ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :