گوجرانوالہ ،معمولی تلخ کلامی پرسکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ساتھی کوزخمی کردیا

بدھ 27 اگست 2014 20:46

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) معمولی تلخ کلامی پرسکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ساتھی کوزخمی کردیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گلشن راوی لاہور کاپچاس سالہ طاہرمستقیم عرصہ بارہ سال سے ریل بازارمیں کپڑے کی دکان پر بطورسکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کررہا ہے کی گزشتہ روز کسی بات پر دکان کے دوسرے سکیورٹی گارڈ اکرم سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر اکرم نے فائرنگ کرکے طاہر کوزخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے جبکہ علاقائی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :