راولپنڈ ی اسلا م آ باد کے دا خلی راستوں سے فوری رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیئے جا ئیں،لاہور ہا ئیکورٹ راولپنڈ ی بنچ کا حکم

بدھ 27 اگست 2014 20:22

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) لاہور ہا ئیکورٹ راولپنڈ ی بنچ کے جج مسٹر جسٹس طا رق عبا سی نے راولپنڈ ی سے اسلا م آ با د میں داخل ہو نے والے راستوں کو کنٹینرز اور رکا وٹیں کھڑی کر نے سے متعلق عدالتی فیصلہ پر عملد ر آ مد نہ کر نے کے حو الہ سے دائر تو ہین عدا لت کی در خو است پر حکم صادر کیا ہے کہ راولپنڈ ی اسلا م آ باد کے دا خلی راستوں سے فوری طور پر رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دےئے جا ئیں جبکہ عدا لت میں مو جو د اسٹنٹ ایڈو کیٹ جنرل پنجاب اور ایس پی انو سٹی کو ہد ایت کی ہے کہ عدا لتی احکا ما ت پر فوری عمل کے بعد ر پورٹ عدا لت میں پیش کی جا ئے تو ہین عدا لت کی در خو است ڈسٹر کٹ بار راولپنڈ ی کے صدرراجہ نا صر ایڈوکیٹ نے دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہا ئی کورٹ نے 13اگست کو راولپنڈ ی کے دا خلی را ستو ں پر لگا ئے جا نے والے کنٹینرز اور رکا وٹیں ہٹا نے کے لئے حکم جار ی کیا تھا تا ہم اب تک عدا لتی احکا ما ت پر عملد ر آ مد نہیں کیا گیا جس پر عدا لت نے یہا ں مو جو د ایس پی انوسٹی گیشن ہارون جوئیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عوام کو تنگ کرنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے،کنٹینرز لگائے جانے سے نہ صرف عوام کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے بلکہ کاروبار بھی تباہ ہوگئے،جج بھی پریشان ہیں،کنٹینروں سے بچے سکول نہیں جا سک رہے،بیمار ہسپتال جانے سے محروم ہیں،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ندیم اختر بھٹی نے کہا ہے کہ پٹیشن پر کمنٹس ابھی نہیں آئے یہ منگوائے جائیں عدالت نے یہ موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخصی آزادی کا معاملہ ہے جو آئین فراہم کرتا ہے جگہ جگہ بلاجواز کنٹینرز اور بیرئیر لگانا غیر قانونی ہے،آئیندہ یہ نہ سنیں کہ کنٹینرز لگے ہیں

متعلقہ عنوان :