فیصل آباد،شہری آن لائن27اگست۔2014ء سسٹم کے تحت 1139 پر شکایات درج

بدھ 27 اگست 2014 20:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ویسٹ مینجمنٹ کے منجینگ ڈائریکٹر امجد علی اوان نے کہا ہے کہ آنے والے 4ماہ فیصل آباد کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ملک کی سب سے بہترین کمپنی با دون گا ہم نے لاہور کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ماڈل بنا کر کام شروع کیا مگر صرف 5ماہ کے عرصہ میں نتائج لاہور سے بہتر دئیے ہیں ۔شہری اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

27اگست۔2014ء سسٹم کے تحت 1139 پر اپنی شکایات درج کروایں 24گھنٹے کے اندر ان کے مسائل کے حل کیلئے کام شروع کر دیا جاتا ہے اب تک شکایات کے حل کی شرح 97فیصد ہے آنے والے دنوں میں 100فیصد نتائج دیں گے ان خیالات کا اظہار فیصل آباد پریس کلب میں لیٹ نائٹ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ 6ماہ میں انہوں نے گھوسٹ ورکر پکڑ کر ڈیڑھ ملین روپے اور پٹرول کی مد میں ماہانہ 16 لاکھ روپے کی بچت کی جبکہ گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگانے کے بعد پٹرول کی مد میں مزید بچت سامنے آئیں گی اب تک 30گاڑیوں میں ٹریکر سسٹملگا دیا جا چکا ہے کوڑے کی تلفی کیلئے 150 ایکڑ اراضی لے لی گئی ہے 8منی ڈیمپر ستمبر کے آخر تک آجانے کے بعد کام کی رفتار تیز اور معیا ر مزید بہتر ہو جائے گا جبکہ ڈونکی کارٹ ملنے کے بعد گلیوں محلوں تک آسان رسائی ممکن ہو جایئے گی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شہر کے مختلف زونز میں تقسیم کیا ہے ابھی ایک یونین کونسل میں 14ویسٹ ورکر کام کر رہے ہیں جبکہ ضرورت 22ورکرز کی ہے جس کے لئے انہوں نے 250نئے ورکر بھرتی کر رہیں ہیں جبکہ مزید 150ورکر بھرتی کر کہ اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے معاملات کو بہتر اندازمیں چلانے کیلئے ڈی سی او نور الامین مینگل کا بھر پور تعاون رہا ہے ۔ اب تک کمپنی کو نو ماہ کے دوران ساڑھے چھ کروڑ روپے کے فنڈز دستیاب ہوئے ہیں ۔ جن کے تمام تر اخراجات دیانت داری کے ساتھ شفاف طریقے سے استعمال کیا گیا ہے ۔ جس کے لئے ہر ادارے کو دعوت دیتے ہیں۔ کہ کمپنی کا کسی بھی وقت آڈٹ کر لیں ۔

دعوے سے کہتا ہوں کہ انہوں نے ٹاپ لیول پر کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے۔جبکہ نچلے لیول پر کرپشن کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے لاہور کو ماڈل بنایا مگرہم نے جو بھی خریداری کی ہے وہ لاہور کے مقابلے میں نصف کے قریب خرچ سے کی ہے ۔ جو ہماری شفافیت اور دیانت داری کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی ادارہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

جسکے لئے وہ شہریوں سے توقع کریں گے کہ وہ صفائی کے معاملے میں ہمارا ساتھ دیں ۔ اور عملے سے تعاون کریں اور گندگی کو گلیوں، بازاروں میں پھینکنے کی بجائے کوڑے دانوں میں پھینکیں یا شاپربھر کر ایک جگہ رکھ دیں ۔انکا کہنا تھا انہوں نے ملٹی میڈیا ماڈل مہم چلانے کے علاوہ یونیورسٹیوں میں اس حوالے سے لیکچر بھی دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :