خطے اور عرب ممالک کی صورتحال عکاسی کرتی ہے کہ کچھ لوگ اسلام کو قتل ودہشت کا مذہب قراردینے کی کوشش کررہے ہیں، مفتی منیب الرحمٰن

بدھ 27 اگست 2014 20:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء ) مفتی اعظم پاکستان پروفیسر مفتی منیب الرحمٰن نے کہاہے کہ خطے اور عرب ممالک کی صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کچھ لوگ اسلام کا امن ومحبت والانقشہ بگاڑکر اسے قتل ودہشت کا مذہب قراردینے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کے اداروں کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنااور مستقبل کے لائحہء عمل کے لئے محب وطن لوگوں کی حمایت کرناخوش آئند ہے اور آنے والاوقت یہ ثابت کرے گاکہ ہمارے حکمران اور بااثرطبقات مشائخ اور اولیاء اللہ کے مشن کو ماننے والوں کے جذبات کاکتنااحترام کرتے ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیر ابوطالب سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم گفتگواور مکالمے پر یقین رکھتے ہیں ،دلائل سے بات کرتے ہیں اور دلائل کی بنیادپر قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میں اس بات پر یقین رکھتاہوں کہ اہلسنّت کااتحادہوناچاہئے،میں نے کسی کو نکالنے کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ میں نے دھرنوں میں خواتین کے ناچ گانے اور بے پردگی کی مخالفت ضرورکی ہے لیکن پاکستان میں خواتین کے حقوق کا حامی ہوں اور چاہتاہوں کہ عورتوں کو ان کے تمام جائز حقوق ملنے چاہئیں۔

مفتی منیب الرحمٰن نے اپنی گفتگو میں کہاکہ حکومت اور دھرنے والے اناچھوڑکر ملکی مفاددیکھیں ،جہاں تک سانحہء ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کا تعلق ہے ان کو ہر صورت انصاف ملناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :