کوئی اہلکار حکم کے بغیر مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہیں کرے گا، ایس ایس پی

بدھ 27 اگست 2014 20:11

کوئی اہلکار حکم کے بغیر مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہیں کرے گا، ایس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ایس ایس پی (سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس) اسلام آباد نے بدھ کو دارالحکومت میں امن و امان کے حوالے سے نیا حکم جاری کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا ہے کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نوٹیفیکشن میں پولیس کو مجسٹریٹ کے حکم کے بغیر لاٹھی چارج یا آنسو گیس شیلنگ کے استعمال سے منع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اپنے سیکڑوں حمایتیوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر گزشتہ 12 روز سے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے مطالبے کے لیے دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔اس سے پہلے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے مذاکرات معطل ہو جائیں۔