Live Updates

عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ہتک عزت کے دعویٰ کا دیا جانے والا جواب واپس لے لیا،

جواب داخل کرانے سے پہلے انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،سابق چیف جسٹس کے خلاف دیئے جانے والے اپنے تمام بیان پر قائم ہوں ،چیئرمین تحریک انصاف

بدھ 27 اگست 2014 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ہتک عزت کے دعویٰ کا دیا جانے والا جواب واپس لے لیاجبکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکلاء نے کہاہے کہ قانون کے مطابق بیان واپس نہیں لیاجاسکتا،بدھ کو تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس کے ہتک عزت کے دعویٰ کے جواب سے دستبردار ہونے کا نوٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہناتھا کہ جواب داخل کرانے سے پہلے انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا وہ اب بھی سابق چیف جسٹس کے خلاف دیئے جانے والے اپنے تمام بیان پر قائم ہیں۔واضح رہے کہ پیر کو افتخار محمد چوہدری کے ہتک عزت کے نوٹس پر عمران خان کے وکلا حامد خان اور احمد اویس کی جانب سے جواب میں کہا گیا تھا کہ عمران خان سے الفاظ کے چناوٴ میں غلطی ہوئی، امید کرتے ہیں آپ درگزر اور بردباری کا مظاہرہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات