اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کامعاملہ،دو وزارتوں میں ٹھن گئی ،

وزارت کیڈ کا یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط، انتظار کریں ،جواب

بدھ 27 اگست 2014 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء ) وفاقی دارلحکومت میں جاری دھرنوں کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں چوتھی بار توسیع کی تجویز پر دو وزارتوں میں ٹھن گئی، وزارت کیڈ نے یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تو جواب میں انتظار کا مشورہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت کیڈ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا کہ وفاقی تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء کا تعلیمی ہرج ہو رہا ہے ،اس لئے یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں، جواب میں وزارت داخلہ نے کیڈ کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا اور انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا خطرہ ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے کالجوں کے 60ہزار طلباء دھرنے میں شریک ہوسکتے ہیں، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 66اداروں میں پولیس فورس کے جوان رہائش پذیر ہیں جن کیلئے متبادل جگہ دستیاب نہیں ہے جبکہ وزارت کیڈ نے حکومت کو خظ لکھا ہے کہ پولیس نے تعلیمی اداروں کے فرنیچر اور سہولیات کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے، حکومت سالانہ ترقیاتی فنڈز سے فوری مرمت کیلئے رقم مہیا کرے۔

متعلقہ عنوان :