طاہر القادری کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر عوامی تحریک کا مشاورتی اجلاس ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی کمر کس لی

بدھ 27 اگست 2014 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری کی ڈیڈ لائن ختم ، عوامی تحریک کا مشاورتی اجلاس شروع ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی کمر کس لی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جیسے ہی پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی دی گئی اڑتالیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی تو تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنان نے کمر کس لی اور پارلیمنٹ ہاؤس کے ساتھ لگے جنگلے کے پاس آکر جمع ہونا شروع ہوگئے جس پر چند کارکنوں نے انہیں وہاں سے دورکیا اور کہا کہ کوئی بھی کارکن پارلیمنٹ ہاؤس کی باؤنڈری کو ٹچ نہ کرے ۔

دوسری جانب عوامی تحریک کا مشاورتی اجلاس بھی شروع ہوگیا جس کی صدارت طاہر القادری خود کررہے تھے جس میں مرکزی صدر ڈاکٹررحیق عباسی ، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے اظہار خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :