وزیراعلیٰ شہبازشریف کا شاہ کوٹ میں بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

بدھ 27 اگست 2014 19:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں میں بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔