Live Updates

تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کو ختم کرنے کااعلان کردیا

بدھ 27 اگست 2014 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کو ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلینٹ اور وزرا موجود رہیں ، وزیراعظم کے استعفے کے بغیرنہیں جائیں گے،نوازشریف اقتدار میں رہے تو سب کو خرید لیں گے انصاف نہیں ملے گا،جمہوری آدمی ہوں فوج کے کہنے پرنہیںآ ئے ،ڈپٹی وزیراعظم کی پیشکش کرکے مجھے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آزادی مارچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہم نے چودہ ماہ انصاف کیلئے ہرقانونی اقدام اٹھایا ہمارے اوپر ہردروازہ بند کیاگیا ٹریبونل کے پاس گئے یہ سٹے آرڈر لے لیتے تھے میرے حلقے کا آٹھ ماہ سے سٹے آرڈر ختم ہوا ہے لیکن اس کے باوجود گنتی نہیں ہوئی الیکشن ٹریبونل نے 90 فیصد کیسز تکنیکی بنیادوں پر فارغ کردیئے کیایہ انصاف ہے جو حلقے کھلے تھے ان میں واضح دھاندلی پائی گئی میں شروع سے کہہ رہاہوں کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آؤنگا مئی سے ہم نکلے ہیں عوام کے دباؤ پراب مسلم لیگ ن ہرچیز ماننے کیلئے تیار ہے صرف نوازشریف کااستعفیٰ دینے کیلئے تیارنہیں ہیں اگرنوازشریف کے نیچے انصاف ملتا تو ہم قبول کرلیتے انہوں نے انتخابات کے دن تقریر کرکے آر اوز سے اپیل کی کہ مجھے واضح مینڈیٹ چاہیے جب وزیراعظم خود دھاندلی میں ملوث ہوں تو کیسے وزیراعظم رہ سکتا ہے اس لئے ہم نے نوازشریف سے استعفے کامطالبہ کیا شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن پرکیسے انصاف کرسکتا ہے جب تک وہ وزیراعلیٰ ہے اسی طرح ہمیں بھی انصاف نہیں مل سکتا جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ ہم یہاں سے چلے جائیں مجھے ڈپٹی وزیراعظم بنانے کیلئے بھی تیار ہے مجھے خریدنے کی کوشش کررہے ہیں میں سب کچھ پاکستان کیلئے کررہا ہوں میں یہاں سے چلا بھی جاؤں تو میری ذات پر کوئی فرق نہیں پڑتا قوم نے اس وقت دباؤ ڈالاہوا ہے اگر پیچھے ہٹ گئے تونوازشریف کے نیچے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکیں گی جو سپریم کورٹ پر حملہ کرسکتے ہیں وہ اپنے خلاف تحقیقات نہیں ہونے دینگے پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے ہم یہاں سے چلے گئے تو نوازشریف وہی کرینگے جو ہمیشہ کرتے ہیں ججز الیکشن کمیشن کے ممبران کو خرید لیں گے عمران خان نے کہاکہ طارق ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں دھاندلی کے متعلق انکشافات کرنے تھے لیکن ان کے گھر والوں کو دھمکیاں دی گئیں اوروہ امریکہ میں بیٹھ کرڈر گئے عمران خان نے کہاکہ اب حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے جب تک نوازشریف استعفیٰ دیکرنہیں چلے جاتے انہوں نے کہا کہ ہم فوج کے کہنے پر نہیں آئے فوج کے کہنے پر آئے ہوتے تو ایسانہ ہوتا پرامن احتجاج کررہے ہیں ابھی تک ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا ہم پارلیمنٹ کو قائم اور وزراء کو موجود رکھنے کیلئے تیار ہیں صرف جب تک انکوائری ختم نہیں ہوجاتی نوازشریف مستعفی ہوں کیونکہ دھاندلی میں نوازشریف ملوث تھے اوراس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں جب کسی پرالزام لگ جاتا ہے تو وہ پیچھے ہٹ جاتاہے اس میں کوئی غیر جمہوری بات نہیں نوازشریف یہ بات ماننے کیلئے تیارنہیں ہیں انہوں نے پیسہ چلانا ہے افضل خان جیسے لوگوں کو دھمکیاں دینگے اور وہ ملک چھوڑ کرچلے جائیں گے انہوں نے کہاکہ این اے 230 کے ریٹرننگ افسر نے انکشافات کرنے تھے رضوی صاحب نے بھی افضل خان کی باتوں کو درست قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دینگے میں یہاں سے نہیں اٹھونگا قوم فیصلہ کرے کہ ظلم کے نظام میں رہنا ہے یانیاپاکستان بنانا ہے جمہوریت کو بچانے کیلئے نوازشریف کے استعفے کے علاوہ کوئی بات تسلیم نہیں کرینگے اب حکومت کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہاکہ میں جمہوریت پسند انسان ہوں کبھی کسی فوجی اورغیر جمہوری نظام کاحصہ نہیں رہا ریفرنڈم میں حمایت کی تھی جس پر پوری قوم سے معافی مانگی ہے ن لیگ کو ضیاء الحق اورآئی ایس آئی نے بنایا مہران بنک نے پیسے دیئے ان پرمنی لانڈرنگ اورکرپشن کے کیسز ہیں ان کو کوئی نہیں پکڑ سکتا نوازشریف اورحسنی مبارک میں کوئی فرق نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات