حکومت بند گلی میں پھنس چکی ، وزیراعظم کو جلد یا دیر عوامی رائے ماننا پڑے گی ، یوسف رضا گیلانی
بدھ 27 اگست 2014 19:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے ، وزیراعظم کو جلد یا دیر سے عوامی رائے کو ماننا ہی پڑے گا ، آج پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے والے کاش میرے دور میں بھی پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتے ، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آئین اور اداروں کا تحفظ کریں گے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت ذمہ دارانہ کردار ادا کررہی ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اداروں اور آئین کا تحفظ کرینگے جب مجھے نااہل کیا گیااس وقت بھی پارلیمان میرے ساتھ تھی اور پارلیمنٹ نے میرے حق میں قرارداد پاس کی تھی میں بھی سٹینڈ لے سکتا تھا لیکن میں نے عہد چھوڑ دیا انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف اپنے خطاب میں پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کررہے ہیں تو مجھے شرمندگی ہورہی تھی جب مجھے نااہل کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) نے میرے پارلیمنٹ میں آنے میں رکاوٹ ڈالی اور اسمبلی میں ہلچل مچا دی اور کہا کہ اگر میں نے استعفیٰ نہ دیا تو وہ احتجاج کرینگے کاش انہیں اس وقت پارلیمنٹ کی بالادستی کا خیال ہوتا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.