تما م صوبائی وزراء سرکاری اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر دفاتر جائیں، دن کے اوقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبے میں رہیں ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت

بدھ 27 اگست 2014 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تما م صوبائی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر دفاتر جائیں اور دن کے اوقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبے میں رہیں جبکہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں سہ پہر کو شریک ہوں کیونکہ دن رات دھرنے میں شرکت کی وجہ سے صوبے کے سرکاری امور متاثر ہوتے ہیں اسلئے وہ سرکاری اوقات کارمیں اپنے دفاتر میں سرکاری امور نمٹانے کے بعد اسلام آباد آئیں ا ورآزادی مارچ میں شریک ہوں انہوں نے اس بات کا نوٹس لیاکہ خیبر پختونخوا کے سول سیکرٹریٹ اور منسٹرز بلاک میں موجود صوبائی وزراء کے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کی وجہ سے دفاتر ویران پڑے ہیں جس کی وجہ سے عوامی اور سرکاری امور متاثر ہورہے تھے لہٰذاانہوں نے تمام صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین کو اپنے دفاتر میں سرکاری امور نمٹا کر اسلام آباد آزادی مارچ میں شریک ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد صوبائی وزراء مشیروں اور معاونین نے اپنے دفاتر میں سرکاری امور نمٹا کر دھرنے میں شریک ہونے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔