وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے صوبائی احتساب کمیشن قائم کر دیا گیا

بدھ 27 اگست 2014 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے صوبائی احتساب کمیشن قائم کر دیا گیا ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیئے کے مطابق چیف احتساب کمشنر اور 4کمشنران کو تعینات کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں بدھ کے روز ایک اجلاس ڈائریکٹر یٹ، انٹی کرپشن صوبہ خیبر پختونخوا پشاور میں منعقد ہوا۔

جس میں محمد عباس خان، سابق آئی جی پی ، اعجاز احمد قریشی سابق چیف سیکرٹری، جسٹس (ر) حامد فاروق درانی، چیف احتساب کمشنر، سیدہ ثروت جہان، احتساب کمشنر، صاحبزادہ خورشید احمد احتساب کمشنر، ممتاز علی خان، احتساب کمشنر، کرنل (ر) عبدالواحد جان عباسی، احتساب کمشنر، ضیا ء الدین خٹک، سابق سیشن جج، شیر محمد خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور ضیاء اللہ خان، ڈائریکٹر انٹی کرپشن/پراجیکٹ ڈائریکٹر احتساب کمشن نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں احتساب کمشن کے مختلف انتظامی اور آپریشنل امور زیر غور لائے گئے ۔اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ احتساب کمشن کے مکمل طور پر آپریشنل ہونے سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی۔ اس امر کا اعلان ڈائریکٹر انٹی کرپشن/پراجیکٹ ڈائریکٹر احتساب کمشن صوبہ خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ر یلیز میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :