عمران فاروق قتل کیس میں 30 سالہ پاکستانی نژادشخص گرفتار

بدھ 27 اگست 2014 18:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) لندن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے دوران ایک تیس سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔سکاٹ لینڈ یارڈ کی ترجمان نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بدھ کو علی الصبح ویلتھم فارسٹ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار ایک تیس سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا شخص پاکستانی نڑاد برطانوی شہری ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما پچاس سالہ عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پچاس سالہ رہنما چھریوں کے وار سے ہلاک ہوئے تھے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک ساڑھے پانچ انچ کی چھری اور ایک اینٹ بھی برآمد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :