سری لنکا پاکستانیوں کو ملک بدرنہ کرے،ہیومین رائٹس واچ

بدھ 27 اگست 2014 18:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومین رائٹس واچ نے سری لنکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس وقت تک ملک بدر نہ کرے جب تک اقوام متحدہ ان تک مکمل رسائی حاصل کرکے ان کے تحفظ کے اقدامات نہیں کرلیتی۔

(جاری ہے)

ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ ماہ کے دوران پولیس کی کارروائی میں 142 کے قریب پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا اور اب انہیں ملک بدر کئے جانے کا خدشہ ہے۔یادرہے کہ ان دنوں سری لنکا میں پاکستانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ سری لنکا نے پاکستان کے لیے ویزہ کی پابندیوں میں بھی مزید سختی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :