زندگی کا اصل مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے ، ڈاکٹر منصور الحق

بدھ 27 اگست 2014 17:48

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب ڈاکٹر منصور الحق نے کہاہے کہ زندگی کا اصل مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔ روٹری انٹرنیشنل اپنی ذات سے بالا تر ہو کر دکھی انسانیت کے کام آنے والا عالم گیرادارہ ہے ۔ روٹری کلب دنیا کی سب سے بڑی سروس آرگنائزیشن کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔ دنیا بھر میں روٹری انٹر نیشنل کے 44 ہزار سے زائد کلب انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔

ضلع سرگودہا میں روٹری کلب مختلف پراجیکٹ پر فعال طریقے سے کام کر رہاہے ۔ جو قابل ستائش ہے ۔ اس کارخیر میں لوگوں کو بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار 56ویں انسٹالیشن تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں روٹری کلب کی ایک سال کی مدت کی تکمیل پر روٹری کلب کے نئے پریذیڈنٹ قمرالحسن عثمانی او رسیکرٹری شیخ محمدابراہیم نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر نے سابق صدر روٹری کلب مرزا مختار احمد کو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنر کے عہدہ کی پن بھی لگائی ۔ اجلاس میں روٹرین خواجہ فیصل رزاق نے روٹری کلب کا تعارف کرواتے ہوئے کہاکہ اس تنظیم کا قیام 1905 کو عمل میں آیا او ریہ تنظیم دنیا بھر کے دو سو سے زائد ممالک میں مصروف عمل ہے۔ جس کے ممبرز کی تعداد بارہ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔

پاکستان میں روٹری کلب کے قیام کو 56 سال مکمل ہو چکے ہیں ۔ سرگودہا میں روٹری کلب کے 30 ممبران کے علاوہ تقریب میں دس نئے ممبران کی رجسٹریشن کی گئی اور انہیں روٹری انٹر نیشنل کی پن لگائی گئی ۔ انہوں نے بتایاکہ روٹری کلب سرگودہا میڈیکل ‘ ایجوکیشن او ردیگر شعبوں میں فلاح انسانیت کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہاہے ۔ اجلاس میں سینئر روٹرین عبدالرشید وائیں ‘ خان احسان اللہ خان ‘ مختار احمد مرزا ‘ خواجہ فیصل رزاق ‘ اسلم باجوہ او ردیگر سینئر ممبران کی خدمات او رانہیں خراج تحسین پیش کیاگیا ۔ اجلاس میں میڈیکل فری ڈسپنسری کیلئے تعاون کرنے پر روٹری ممبران کو سرٹیفکیٹ بھی دےئے گئے ۔ اجلاس میں لاہور روٹری کلب کے سینئر عہدیداران او رممبران نے شرکت کی ۔