امیر مختار چدھڑ نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر (III ) کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

بدھ 27 اگست 2014 17:48

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) امیر مختار چدھڑ نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر (III ) کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے ۔ وہ اس سے پہلے میانوالی میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تعینات تھے ۔ امیر مختار چدھڑ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ماتحت سٹاف کو اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ساڑھے آٹھ بجے تک دفتر حاضر نہ ہونے والے سٹاف کی اس روز کی چھٹی تصور کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کام چوری او رکام میں خیانت ہر گز برداشت نہیں ہو گی۔ سٹاف کو اپنے آپ کو فرائض دیانتداری سے انجام دینے کا پابندبنانا ہو گا تاکہ دور دراز سے آنے والے سائلین پر یشان نہ ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کا کوئی جائز کام بلاوجہ نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عملہ کو روائتی تساہل پسندی ‘ کام چوری اور سائلین کو بلا وجہ تنگ کرنے کی عادت ترک کر کے اپنے فرائض دیانتداری او رنیک نیتی سے انجام دینے کا خوگر بنانا پڑے گا۔