کراچی،پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینک ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس

بدھ 27 اگست 2014 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء ) پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینک ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں سیکریٹری ڈاکٹر سمیع احمد اور ایسوسی ایشن کے آفس بیئرر ز ڈاکٹر فصیح اللہ میر ، ڈاکٹر منور علی انجم ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ڈاکٹر سراج الدولہ ، ڈاکٹر بلال فیض، ڈاکٹر عظیم الدین قاضی اور ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر نصرت فہیم نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تمام شرکا نے متفقہ طور پر صوبائی وزیرِ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحت بل کو نافذ العلم کرنے کیلئے اقدامات کو ترجیح دیں کیونکے کہ نجی اسپتالوں اور کلینس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صحت بل کا نفاذجلد سے جلد ہونا چاہیے ۔اس موقع پر صدرپرائیوٹ ہاسپیٹلز اینڈ کلینک ایسوسی ایشن ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ ہیلتھ بل کا مکمل طو ر پر اپلیمنٹ ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس بل میں جتنا تحفظ ڈاکٹرز اور ہسپتال کا ہے اتناہی مریض کا بھی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جنیدعلی شاہ شہر میں ڈاکٹرز کی ہونے والی کلنگ کے سسلسلے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کسی بھی مہذب معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں شہر میں ہونے والے حالیہ واقعات میں ڈاکٹر ز حضرات میں بے انتہا خوف وحراس پایا جاتا ہے ۔ ڈاکٹرز کو سیکورٹی فراہم کرنے میں حکومت کو ترجحی بنیادوں پر انتظامات کرنے ہو گے کیونکے جس طرح سے بہترین کوالیفاڈ ڈاکٹرز حضرات بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں یہ حالات ملک کے لیے تشویشناک ہے۔

سیکریڑی جنرل ڈاکٹرسمیع احمد نے واضح کیا کہ ہما ری ایسوسی ایشن 1972سے نہ صرف کراچی بلکہ سندھ بھر میں خدمت انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ ہم ایک چھتری تلے تمام ہیلتھ پروائیڈرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں تاکہ اسپتالوں اور کلینکس کے امور احسن طریقے سے چلتے رہیں اور ساتھ ہی مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کا دائرہ کا ر مزید وسیع کیا جائے گا اور کراچی کے علاوہ اندروں سندھ سے بھی اسپتالوں کلینکس کو رجسٹریشن دی جائے گی ، اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کا ایک تین رکنی وفد عنقریب اندرون سندھ کا دورہ کرے گا ۔

انھوں نے بتایا کہ اندرون سندھ اور کراچی کے متعد د اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر پروائیڈرز نے ہماری ایسوسی ایشن سے رجسٹریشن حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :