ہوابازی کا قومی دن ،سو روپے ٹکٹ کی آفرپر ایئر انڈیا کی ویب سائٹ کریش کرگئی

بدھ 27 اگست 2014 17:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)بھارت کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا نے ہوابازی کے قومی دن کے موقع پر محدود مدت کیلئے 100 روپے کے ٹکٹ کی پیشکش اعلان کردیاجس کے بعد ایئرانڈیا کی ویب سائٹ بے انتہا رش کی وجہ سے کریش ہوگئی،بھارتی میڈیاکے مطابق یہ رعایتی ٹکٹ 27 اگست سے 31 اگست تک صرف ویب سائٹ کے ذریعے ستائیس اگست سے تیس ستمبر کے دوران سفر کیلئے ہی فروخت کیے جانے تھے۔

لیکن لوگوں کی بڑی تعداد نے جب اس ویب سائٹ پر سرفنگ شروع کی تو یہ سائٹ کریش ہوگئی۔یاد رہے کہ 27 اگست 2007ء کے دن ایئر انڈیا کو سابق انڈین ایئرلائنز کے ساتھ ضم کرکے ’ایئر انڈیا‘ کے نام سے ایک ایئرلائن بنادیا گیا تھا۔اس موقع پر بھارتی پرچم کی حامل فضائی کمپنی نے ’ایئر انڈیا آفر‘ کے عنوان سے ایک اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کے تحت تمام ٹیکسز کے علاوہ 100 روپے کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن اس اسکیم کے پہلے ہی دن آنے والے غیرمعمولی ٹریفک کی وجہ سے ایئر انڈیا کی ویب سائٹ کرش ہوگئی۔ جب کوئی صارف اس ویب سائٹ پر جاتا ہے تو اس کو Error میسیج ملتا ہے، جب کوئی لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بتایا جاتا ہے کہ ”پریشانی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ جس پیج پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ کہیں بھی موجود نہیں ہے یا ہوسکتا ہے کہ کہیں اور منتقل ہوگیا ہے۔