عمران فاروق قتل کیس، لندن سے پاکستانی نژاد برطانوی شہری گرفتار

بدھ 27 اگست 2014 17:24

عمران فاروق قتل کیس، لندن سے پاکستانی نژاد برطانوی شہری گرفتار

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2اگست 2014ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں پاکستانی نژاد برطونوی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن پولیس نے ویلتھم فاریسٹ میں واقع ایک گھر میں کارروائی کی اور وہاں موجود ایک شخص کو حراست میں لے لیا، گرفتار کئے گئے شخص کی عمر 31 سال اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔ حراست میں لیا گیا شخص سینٹرل لندن پولیس اسٹیشن میں موجود ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو لندن میں قتل کردیا گیا تھا لندن پولیس نے اس حوالے سے کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 پاکستانیوں کو اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :