خیبر پختونخوا حکومت نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گریڈبیس کے ایک آفیسر سمیت بارہ ملازمین اور افسران کو چارج شیٹ جاری کر دیا

بدھ 27 اگست 2014 16:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)خیبر پختونخوا حکومت نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گریڈبیس کے ایک آفیسر سمیت بارہ ملازمین اور افسران کو چارج شیٹ جاری کر دیا ہے ان افسران اور ملازمین کو پہلے سے ہی ملازمت سے معطل کیا جا چکا ہے ۔ ان افسران اور ملازمین پر اختیارات کے ناجائز استعمال ، سرکاری رقوم اپنے ذاتی اکاونٹس میں رکھنے وغیرہ کے الزامات عائد ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق گریڈ بیس کے ایک آفیسر ، گریڈ اٹھارہ کے چار افسران ، گریڈ سترہ ، گریڈ سولہ اور نچلے درجے کے بارہ افسران کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ محکموں نے انہیں چارج شیٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ جن میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ ان ملازمین کا تعلق جنگلات ، سپورٹس سمیت مختلف محکموں سے ہے ۔