حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کیوں‘ کیسے اور کس نے شروع کی؟ نوازشریف کا پارلیمنٹ میں اس موضوع پر بحث کا مطالبہ

بدھ 27 اگست 2014 16:22

حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کیوں‘ کیسے اور کس نے شروع کی؟ نوازشریف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کیوں‘ کیسے اور کس نے شروع کی‘ اس پر بھی پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے‘ بدھ کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کئی دنوں سے قومی اسمبلی کے خواتین سمیت معزز ممبران کی گفتگو سنتا رہا ہوں۔

میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کیخلاف ملک میں جاری تحریک کس نے اور کیوں شروع کی؟‘ اس پر بھی ایک طویل بحث ہونی چاہئے۔ ہم امتحانات سے گزر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری نظر ترقیاتی اہداف پر ہے اور ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے کراچی سے لاہور موٹروے منصوبے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے۔ 55 ارب روپے سے زمین خریدی جارہی ہے۔ بلوچستان میں گوادر پورٹ اور ریلوے کے نظام کو جدید اور داسو ڈیم پر تاریخ ساز کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم پورٹ قاسم اور کے پی کے میں بجلی کے منصوبوں پر ہنگامی طور پر کام جاری ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔ چپے چپے میں ہماری حکومت سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر تاریخ ساز ترقیاتی کام کرے گی

متعلقہ عنوان :