دھرنے دینے والوں کے مطالبات غیر آئینی ہیں‘ اگر ماورائے آئین مطالبات مانتے ہیں تو پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہ جائے گی، اعجازالحق

بدھ 27 اگست 2014 15:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والوں کے مطالبات غیر آئینی ہیں‘ اگر ماورائے آئین مطالبات مانتے ہیں تو پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہ جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئینی حدود میں رہ کر تمام مسائل کا حل نکالا جائے۔ دھرنے دینے والوں کے تمام مطالبات غیر آئینی ہیں۔ ماورائے آئین اگر کوئی مطالبات مانے جائیں گے تو پھر پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہ جائے گی۔ آئینی حدود میں رہ کر تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ دھرنے والے مذاکرات سے کیوں کتراتے ہیں۔ مذاکرات کی بجائے ہر روز ڈیڈ لائن دے دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :